مددگار 15 پولیس کی بروقت  کاروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی:  پولیس مددگار 15 پر موصول ہونے والی کال کے پیش نظر تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود مہران ٹاؤن میں واقع جنرل اسٹور میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع متعلقہ پولیس پارٹی کو دی گئی۔ ڈیوٹی پر موجود ASI لقمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر ڈکیت نعمان ولدحکیم خان اور عدنان ولد رحمان کو گرفتار کر لیااور انکے قبضے سے دو عدد30 بورپستول بمعہ 07 راؤنڈ، 03 چھینے گئے موبائل فونز، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پرس بمعہ 500 روپے کیش اور شکایت گزار کی شناختی کارڈ کی کاپی بر آمد کر لی۔    گرفتار ملزمان بمعہ مسروقہ سامان متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کر کے ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔      ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15پولیس کی کامیاب کاروائی پرمذکورہ پولیس پارٹی کو شاباش دی۔