پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے، ہمیں اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بناکر سیاحت کی صنعت کے فروغ کیلئے جنگی بنیادوں پر عمل کرنا چاہیے ، ممتاز ادیب، جنرل منیجر ایکسلوررز ڈین ٹوارزم مقصود چغتائی

لاہور  : ممتاز ادیب اورجنرل منیجر ایکسلو ررز ڈین ٹوارزم مقصود چغتائی نے اپنے مطالعاتی دورہ بہاولپور کے دوران سابق نائب صدر بہاولپور پریس کلب سعید احمد،طارق احمداور صدیقی ، سنیئر فیکلٹی ممبر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد رانا، ممتاز دانشور مہر غلام رسول ، فیض رسول ہاشمی، اسامہ شہزاد ، آصف اقبال ،یقشان، زمران ، عذر ا سلطانہ ، انجینئر عظمیٰ زرین اور شہر کی اہم شخصیات  سے ملاقات کی۔مقصود چغتائی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے ، ہمیں اپنے انفرا سٹرکچر کو بہتر بنا کر سیاحت کی صنعت کے فروغ کے لیے جنگی بنیادوں پر عمل کر نا چاہیے ،

اس سے نہ صرف قومی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکے گا ۔قبل ازیں خطبہ استعایہ میں ڈاکٹر شہزاد رانا نے مقصود چغتائی کو حال ہی مین موٹر سائیکل ہیو ی بائیک اور نقد انعام ملنے پر مبارک باددی ۔کمپیرنگ کے فرائض فیض رسول نے ادا کیے جبکہ آخر میں اعلان کیا گیاکہ ۵ جنوری کو کرتار پور راہداری،,29 دسمبرکو کرتار پور راہداری ، 19 جنوری کو وادی سون سکیسر جبکہ20 فروری کو مصر کے لیے وفود مطالعاتی دورے پر روانہ ہونگے ۔