چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت کرسمس کے حوالے سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے افسران کا اجلاس

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیر صدارت کرسمس کے حوالے سے کئے جانے والے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے افسران کااجلاس منعقد ہوا جس میں کرسمس کے سلسلے میں ہونے والے بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے افسران سے بریفنگ حاصل کی گءافسران نے انہیں بتایا کہ گرجاگھروں کے اطراف بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد ہی ان انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے گی،

چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ بلاامتیاز ہر ایک کی خدمات سر انجام دی جائیں مسیحی برادری کے بڑے تہوار کرسمس کے حوالے سے بھی قبل ازوقت انتظامات مکمل کرنے کیلئے اراکین کونسل اور مسیحی برادری کی مشاورت سے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مشاورت حاصل کی گئی انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دیکر رپورٹ کریں اجلاس میں میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو، سپریٹینڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، طارق مغل ودیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.