برج کنسلٹنٹ فاﺅنڈیشن، یونیسیف اور سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایڈوکیسی سمینار کا انعقاد

کراچی : رتو ڈیرو میں حالیہ ایچ ائی وی ایڈز کے کثیر تعداد میں کیس سامنے آنے پر برج کنسلٹنٹ فاﺅنڈیشن ،یونیسف اور سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں ایک ایڈوکیسی سمینار منعقد ہوا ۔ اس موقع پر برج فاﺅنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شرف علی نے کہا ہے کہ اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق 38000 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیںجن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ان میں 1217افراد ہیں جنکو HIV/AIDS ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے سمینار میں شراکاءنے کہاکہ 2014 ءتک حکومت کی جانب سے سروسز پیکج دئیے جاتے تھے KEYپاپو لیشن اس پیکچ میں شامل ہوتے تھے۔

جس سے اس مو زی بیماری کو روکنے میں مدد ملتی ہے مگر 2014 ءسے یہ پیکچ بحال نہیں ہوئے حکومت کے پاس فنڈز موجود ہیں مگر یہ پیکجز بحال نہیں ہورہے ہیں اگر سروسز پیکج دوبارہ بحال کردیئے جائیں تو KEYپاپولیشن میں خطرات کم سے کم اور اس پر جلد کنٹرول ممکن ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنا ہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ HIV/AIDSکے پھیلنے کے ذرائع ایک ہی ہیں لہٰذا HIVمیں مبتلا بچو کے HCV ٹیسٹ بھی ہونے چاہیئے۔ سمینار سے ڈاکٹر رفیق کھانانی ، ڈاکٹر سکندر میمن۔مینیجر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ، فرحانہ میمن ایکٹنگ چیف ایگزیکٹیو (سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن) ، ڈاکٹر سمینہ جونیجو – انڈس اسپتال مینیجر (ACP) ، ڈاکٹر ڈی ایس اکرم ڈاکٹر اشرف میمن ، ڈاکٹر خالد شفیع ، عائشہ مہناز نے بھی خطاب کیا۔