بلدیہ وسطی کی شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹریٹس قائم کرنے کا منصوبہ

 چیئرمین ریحان ہاشمی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی ادارے سے تجاویز طلب کرلیں
کراچی :  ضلع وسطی کی شاہراٗوں کی بیوٹیفیکیشن اور فوڈ اسٹریٹس منصوبے کو عملے جامہ پہنانے کے لئے ریحان ہاشمی نے نجی ادارے اون کراچی فاوٗنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضلع وسطی کو خوبصورت بنانے اور ضلع وسطی کی شاہراؤں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف منتخب مقامات پر فوڈاسٹریٹ کے قیام کے لئے اُن کے تجربات کی روشنی میں تجاویز طلب کیں۔این جی او کے نمانئدگان نے بلدیہ وسطی کی حدود میں ماڈل اسٹریٹس  اور تھیم بیسڈ فیملی  انٹرٹینمنٹ ایریا کی ترقی کے لئے اپنی تجاویز بھی دی جبکہ بیوٹی فِکیشن ورک اور فوڈ اسٹریٹ کے قیام  کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جلد ازجلد تجاویز پیش کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ٹیسیشن مستفیص فاروقی و دیگر اراکین کونسل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف و دیگر بلدیاتی افسران  بھی موجود تھے  واضح رہے کہ این جی او  ”اوٗن کراچی فاؤنڈیشن“  شہر کے مختلف مقامات پر بیوٹی فکیشن ورک اور عوام کو سستی تفریح مہیا کرنے کے لئے پروگرامز ترتیب دینے میں تجربہ رکھتی ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی اور انکے کارکنان این جی او سے مل کر ایک بہتر منصوبہ بندی کریں گے جو نہ صرف ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب ہوگا بلکہ عوام کو رات کے وقت اچھے ماحول میں ملکی اور بین الاقوامی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ واضح  رہے کہ نامسائد حالات اور فنڈز کی کمی کے باوجود چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو بہترین ضلع بنانے کے لئے پرعزم نظر آتے ہیں وہ مستقل ضلع وسطی کو صاف و شفاف اور خوب صورت بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں جہاں ریحان ہاشمی کی ذاتی کوششوں سے مقامی این جی او کے تعاون سے ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ضلع وسطی میں تین مختلف جگہوں پر سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ فلٹر پلانٹ نصب کروانے میں کامیاب ہوئے وہیں وہ ضلع وسطی کی شاہراؤں کو خوبصورت بنانے اور ضلع وسطی کی مختلف علاقوں میں فوڈ اسٹریٹس قائم کرنے کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنانے کے لئے مستقل نجی اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔