یہ بات انتہانی افسوسناک ہے کہ پاکستان ریلوے انتظامیہ کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی ٹرین چلانے کا بندوبست نہیں کیا جاسکا : سعید غنی

کراچی  : سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ہفتے کے روز پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات انتہانی افسوسناک ہے کہ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے ہماری درخواست پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لئے خصوصی ٹرین مہیا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کو تمام ضروری یقین دہانیاں بھی کروا دی گئیں تھی، اس کے باوجود ان کی طرف سے انکار سمجھ سے بالا تر اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ باوجود اس کے کہ ہمیں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل یقین دہانی کرائی جاتی رہی لیکن خصوصی ٹرین چلانے کا بندوبست نہیں کیا گیا۔ہمیں روزانہ ایک ہی بات کہی جاتی رہی ہے کہ آج یا کل بتائیں گے۔سعیدغنی نے کہا کہ کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہزاروں جیالے اپنی محبوب لیڈر کی برسی کے موقع پر راولپنڈی جانے کے لئے تیارہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے اپنے وزیر شیخ رشید احمد کے کہنے پر خصوصی ٹرین چلانے سے انکا رکیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف سندھ کی نہیں بلکہ پورے پاکستان اور عالمی سطح کی رہنما ءتھیں۔ان کی برسی کے موقع پر پاکستان ریلوے اور وزیر ریلوے کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔