عوام کو بنیادی سہولیات ان کی چوکھٹ پر فراہم کی جائیں گی : صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا خیرپورمیں پرہجوم کھلی کچہری کے دوران خطاب

خیرپور : صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی ہدایت پر سرکٹ ہاؤ س خیرپور پہنچ کر پرہجوم کھلی کچہیری کے دوران خطاب کے دوران عوامی مسائل سچائی اور ایمانداری کے ساتھ حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صوبے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروگرام ترتیب دیے ہیں مسائل کی نشاندہی کے بعد ان کا جلد حل نکالا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات ان کی چوکھٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

کھلی کچہیری میں رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، رکن سندھ اسمبلی منور وسان، چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ایس ایس پی عمر طفیل، سمیت تمام محکموں کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے امن و امان کی شکایات پر بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران صرف سرکاری گاڑیوں میں نہ گھومیں بلکہ پابندی کے ساتھ دفاتر کو ٹائم دیں اور عوام کو رلیف فراہم کرنے میں اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی آفیسر شکایت کرنے والے کے خلاف کچھ کرے تو اس کی فوری شکایت کا پیغام دیاجائے۔ بجلی کے اضافی بلوں، گیس کی لوڈشیڈنگ، اور دیگر زیادتیوں پر صوبائی وزیر نے کہا کہ سئی گیس اور واپڈا کی کشمور تا کراچی تک عوام کے ساتھ زیادتیوں کی شکایات عام ہیں گیس پر آئینی حق پہلے سندھ صوبے کا ہے کیونکہ گیس کی 70 فیصد پیداوار سندھ سے نکلتی ہے اس لیے پہلا حق ہمارا ہے بجلی اور گیس کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ آئندہ سی سی آئی کے اجلاس میں آواز اٹھائیں گے اور انشاء اللہ صوبے کو اپنا حق دلوانے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیرپور ضلع میں اسکولوں کی عمارات پر قبضے اور اسکول بند ہونے کی شکایات پر صوبائی وزیر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی فوری طور پر بند اسکولوں کی رپورٹ فراہم کی جائے اور اسکولوں پر قبضے ختم کرائے جائیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے ایریگیشن کی بھوک ہڑتال ملازموں اور شکایات پر یقین دہانی کرائی کے ایریگیشن کے مسائل کو اولیت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیبات کرکے ملازمین کو ان حق دلوایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی اصلاحات کے لیے جامع رپورٹ ترتیب دے کر وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کیجائے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے سول اسپتال خیرپور سمیت دیگر اسپتالوں میں ادویات کی کمی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں وائٹ کالر ملازمین کے بارے میں تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے آبادگاروں کی جانب سے کھاتوں ی تبدیلی اور غیر قانونی منتقلی میں بدعنوانی کی شکایت پر ڈی سی خیرپور کو ہدایت کی کہ بدعنوانی اور جھوٹے کھاتے بنانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے پانچ ہزارروپے مزدوری ادا کرنیوالے اداروں کیخلاف کاروائی کی جائے گی بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات نے پریس کلب خیرپور کا دورہ کیا اور صحافیوں کے مسائل کو اولیت کی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں رانی پور پہنچ کر پیر آف رانی پور پیر سید غلام غوث شاہ عرف بگن شاہ کی وفات پر رکن سندھ اسمبلی پیر سید احمد رضا شاہ اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔