سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز کی بھٹو خاندان کے شہیدوں اور زندہ قیادت کی صحت سلامتی کیلئے دعا کی درخواست

کراچی : سندھ اسمبلی میں جمعہ کوایوان کی کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتاز نے بھٹو خاندان کے شہیدوں اور زندہ قیادت کی صحت سلامتی کے لئے دعاکی درخواست کی جبکہ ایک اور رکن ادیبہ حسن اور غلام قادر چانڈیو نے نامور استاد میر عبدالرسول، اور گلوکار زیب النساءاور، پی پی شہید بھٹو کے کارکن کے انتقال پر دعا کے لئے کہا۔

پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ نے شہر میں سو سال سے مقیم افراد کو دربدر کرنے پر ان کے لئے صبر کی دعاکی استدعا کی۔غزالہ سیال نے بھارتی فوج کی فائرنگ پر زخمیوں کے لئے صحت اور شہیدوں کے لئے دعائے مغفرت کرائی رابعہ خاتون نے ایم کیو ایم کے شہداء کے لئے شاہنواز جدون نے نصرت سحر کے بہنوئی کے انتقال پر ان کے مغفرت کے لیے دعا کرائی ،مفتی قاسم نے اپنی ہمشیرہ کی صحت یابی اور پاک فوج کے لیئے دعا کرائی۔