سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر ترقی پاکر پروفیسر آف ارتھوپیڈک سرجری بن گئے

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر ترقی پاکر پروفیسر آف ارتھوپیڈک سرجری بن گئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے اسٹیبلیشمنٹ ونگ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈاکٹر محمد اختر کے ساتھ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان سے ڈاکٹر محمد خالد چشتی,فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر تنویر افضل اور علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ڈاکٹر جاوید حسن رضا کو گریڈ 19سے ترقی دے کر گریڈ 20میں پروفیسر کی حثیت سے ترقی دے کر متعلقہ یونٹس ہی میں تعینات کیا گیا ہے.واضح رہے پروفیسر محمد اختر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بطور آرتھو پیڈک سرجن ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس موقع پر انھوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر مریض ہمارے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے اور ہم نے عوام کی خدمت کا خلف لے رکھا ہے میری پہلی اور آخری ترجیع مریضوں کی درد کم کرکے ان کو بحالی کی طرف گامزن کرنا ہے.