پاکستان آرمی کا احترام سب کا قومی فریضہ ہے : طارق حلیم

کراچی : صنعت کار اور تاجر برادری کے معروف رہنما اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر طارق حلیم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان آرمی کا احترام سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف ایک کمانڈو اور بہادر جرنیل تھے جہاں ان کے حوالے سے کچھ نقصانات گنوائے جاتے ہیں وہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ الیکٹرونک میڈیا اور نیب سمیت مقامی حکومتوں کا مضبوط نظام انہوں نے ہی دیا تھا اور ان کے دور میں ملک میں بے پناہ معاشی ترقی ہوئی انہوں نے کہا یہ بات بہت مشکل ہے کہ ہم آدمی کے دل سے پاک فوج کی محبت نکالی جائے پاکستان کی بزنس کمیونٹی پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے پاکستان کی مسلح افواج ہمارا فخر ہے ہمارے سر کا تاج ہے ۔پاکستان آرمی کی خدمات اور قربانیاں بے مثال اور قابل ستائش ہیں ہم بھاگ آرمی سے محبت کرتے ہیں اور اس کا احترام سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف ایک بہادر اور دلیر جرنیل اور کمانڈو تھے انہوں نے ملک کو فرنٹ سے لیڈ کیا ۔