پرتگال:سمندر کی لہروں پر چلنے کی کوشش سرفر کو مہنگی پڑگئی

ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، اس شوق کی تکمیل کے لیے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جسے بلند و بالا لہروں پر چلنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی ہے۔

جی ہاں، برازیل سے تعلق رکھنے والا سرفر پرتگال کے سمندر پر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری سے اُٹھنے والی تقریباََ 80 فٹ بلند لہر کی لپیٹ میں آگیا اور سمندر میں گر گیا۔

مشکل میں گھرے سرفر کو کچھ لمحوں میں ہی ساتھی کھلاڑی جیٹ اسکی کی مدد سے ریسکیو کرنے لگا تاہم پیچھے سے آتی ایک اور بلند لہر نے سرفر اور جیٹ اسکی رائیڈر دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دونوں نے مہارت اور ہمت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور تند و تیز لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے ساحل کنارے آگئے اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گئے۔
واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث ہی مشہور ہے