بیک وقت دونوں ہاتھ سے تصاویر بنانے والی روسی مصورہ

آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی اس مصورہ کو ہی دیکھ لیں جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے خوبصورت تصاویر بنا رہی ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والی مصورہ الیگزینڈرا گروڈنووا حقیقت کے قریب ترین انسانی تصاویر بناتی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو مختلف فن پارے بنانے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں۔

الیگزینڈرا کی آن لائن شیئر کی گئی وڈیوز کو اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں اور حیران ہونے کے ساتھ ساتھ تعریف کرنے پر بھی مجبور ہوگئے ہیں