مکاؤ کی چین میں واپسی کے 20سال مکمل ہونے پر رنگا رنگ تقریب

مکاؤ کی چین کو واپسی کے 20 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر نا صرف خوب جشن منایا جا رہا ہے بلکہ مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر رنگا رنگ گالا کابھی آغاز ہوگیا ہے جس میں چینی صدر نے بھی شرکت کی۔

رنگا رنگ گالا میں فنکاروں نے ڈریگن ڈانس اور روایتی رقص پیش کیا جبکہ کرتب بازوں کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔