ماہرہ اور مہوش لاکھوں لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں، ہمایوں سعید

معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈلز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ ہمارے لیے بد قسمتی کا مقام ہے کہ آج بھی ہمارے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو محنتی، باصلاحیت اور باساختہ خواتین پر اُنگلیاں اُٹھاتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ ماہرہ خان اور ادکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے ماہرہ خان اور مہوش حیات یہ دونوں خواتین باصلاحیت اور لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈل ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہماری قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکے گی جب تک ہم خواتین کا احترام نہیں کریں گے، اُن کی عزت نہیں کریں گے اور اُن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے: ماہرہ خان کا’ ’دو ٹکے کی عورت‘‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب

ہمایوں سعید کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ’یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوتا ہے کہ جب کوئی مرد دوست یا ساتھی اپنی خاتون دوست کا ساتھ دینے کے لیے اُس کی حمایت میں بولتا ہے تو اُس کو ناقابلِ قبول سمجھا جاتا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی حمایت کے لیے شکریہ، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو صحیح کے لیے آواز اُٹھاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان کو ایک مومل نامی ٹوئٹر صارف نے ’دو ٹکے کی عورت‘ کہا تھا اور ساتھ ہی خاتون صارف نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کے لیے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے تھے، جس پر ماہرہ خان نے خاتون صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو بہترین تعلیم اور تربیت کی سخت ضرورت ہے
دوسری جانب گزشتہ روز اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ٹوئٹ کیا تھا جس میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’وہ ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر حیرت زدہ ہیں