حارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں زبردست آغاز

اہور قلندرز پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کی دریاف حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں آتے ہی دھوم مچادی، پہلے میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ اڑا دی، میچ میں دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم میلبرن اسٹارز کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت 26 سالہ حارث رؤف، جو پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام سے منتخب ہوئے تھے، پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں تباہ کن بولنگ کی تھی، اور اب آسٹریلیا کی بیگ بیش لیگ میں بھی شاندار انٹری دی ہے
ٹیم میلبرن اسٹارز نے انہیں ڈیل اسٹین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ حارث نے پہلے ہی میچ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کی۔

قلندرز کے اسٹار بولر نے اپنے چار اوورز میں 20 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو برسبین ہیٹ کیخلاف کامیابی دلادی۔

میلبرن اسٹارز کے کپتان گلین میکسویل نے حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تباہ کن بولنگ سے نیٹ پر ہی بیٹسمین خوفزدہ ہوگئے تھے