پروفیسر محمد سعید قریشی نے بابائے اردو روڈ پر قائم ‘’ہیٹ ویو ریلیف کیمپ ‘’کے قیام میں توسیع کی ہدایت کر دی


پروفیسر محمد سعید قریشی نے بابائے اردو روڈ پر قائم ‘’ہیٹ ویو ریلیف کیمپ ‘’کے قیام میں توسیع کی ہدایت کر دی کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے بابائے اردو روڈ پر قائم ‘’ہیٹ ویو ریلیف کیمپ ‘’کے قیام میں توسیع کی ہدایت کر دی۔ بدھ کی صبح یونیورسٹی کی جانب سے تین روز سے با بائے اردو روڈ پر قائم “ہیٹ ویو ریلیف کیمپ” کے معائنے کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹراشعر آفاق کو ہدایت دی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کے خاتمے کی پیش گوئی تک کیمپ جاری رکھا جائے۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں کیمپ کی شدید ضرورت تھی بابائے اردو روڈ سے ہزاروں افراد گزرتے ہیں، سول اسپتال میں بطور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ تعیناتی کے دوران

دیکھا کہ موسم کی شدت کے باعث ہیٹ ویو سے متاثر افراد آتے تھےاسی وقت سے احساس تھا اسی لیے بابائے اردو روڈ پر گزشتہ برسوں سے کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ پروفیسر محمد سعید قریشی نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ہیٹ ویو کے دوران بہت ضروری کام سے گھر سے نکلیں ،نکلنا ضروری ہو توٹھنڈا پانی ساتھ لے کر نکلیں جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھیں دھوپ سے بچاؤ کے انتظام کے ساتھ نکلیں۔ اس موقع پہ رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے وائس چانسلر کو بتایا کہ تین روز سے قائم ہیٹ ویو ریلیف کیمپ میں روزانہ پانچ ہزار سے زائد” ریوا” واٹر کی چھوٹی بوتلیں برف سے ٹھنڈی کر کے راہگیروں میں تقسیم کی جا رہی ہیں، آج اس ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا آخری دن ہے جس پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے ہدایت کی کہ ہیٹ ویو جب تک برقرار ہے اس وقت تک کیمپ قائم رکھا جائے۔ اس موقع پہ راہگیروں نے وائس چانسلر اور رجسٹرار عملے سے اظہار تشکر کیا۔ رجسٹرار نے ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کے عملے کو ہدایت کی کہ راہگیروں کی بلا تفریق خدمت جاری رکھیں خاص طور پر بزرگوں ،خواتین اور بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔
===========================

ڈاؤ یونیورسٹی نے بابائے اردو روڈ پر
” ہیٹ ویو ریلیف کیمپ” قائم کردیا
کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ ساینسز نے شہر میں شدید گرمی کے باعث بابائے اردو روڈ پر” ہیٹ ویو ریلیف کیمپ” قائم کر دیا کیمپ تین دن جاری رہے گا جس میں توسیع کی گنجائش بھی موجود ہے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی ہدایت پر رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے کیمپ اپنی نگرانی میں قائم کرایا اور ایک سے زائد مرتبہ اس کا دورہ بھی کیا ،شامیانہ لگا کر دھوپ سے بچنے کے انتظامات کے علاوہ ٹھنڈےپانی برف لگا کر ٹھنڈی کی گئیں “ریوا واٹر” کی چھوٹی بوتلیں بھی طلبہ طالبات کے علاوہ راہگیروں میں تقسیم کی گئیں، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق نے کیمپ کے رضاکاروں کو ہدایت کی کہ راہگیروں میں بچے خواتین اور ضعیف افراد پر خصوصی توجہ دی جائے