اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زرداری ہاؤس کراچی پہنچ کر فریال تالپور کو رہائی پر مبارکباد

کراچی :  پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کو اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے مبارکباد،   اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے زرداری ہاوَس کراچی پہنچ کر فریال تالپور کو رہائی پر مبارکباد دی،   آغا سراج درانی نے فریال تالپور کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،   اس موقعے پر محترمہ فریال تالپور کے خاوند و رکنِ قومی اسمبلی میر منور تالپور بھی موجود تھے۔