سلطان راہی (مرحوم) کے صاحبزادے اداکار حیدر سلطان کی منڈی بہاء الدین آمد، فلم کی شوٹنگ میں شرکت

پاکستان کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی (مرحوم) کے فرزند اداکار حیدر سلطان فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں منڈی بہاء الدین آئے اور ایفل ٹاؤن کی خوبصورت لوکیشنز پر کچھ سین فلم بند کئے۔ اِس موقع پر اُن کی ملاقات ڈائریکٹر ایفل ٹاؤن خواجہ عابد فہیم، صدر ٹاؤن ڈویلپرز عنایت الرحمن گوندل، پرنسپل کنگ آف نالج سکول سسٹم حافظ سعید احمد، چیئر مین مرزا نیوز نیٹ ورک مرزا راشد محمود اور ایگزیکٹو ایڈیٹر کلک میگزین نوید انجم فاروقی سے ہوئی۔ حیدر سلطان نے کہا کہ مجھے یہ شہر بہت اچھا لگا ہے، یہاں بے شمار ایسی لوکیشنز ہیں جہاں فلم بندی کی جا سکتی ہے۔ یہاں کے لوگ بڑے مخلص اور تعاون کرنے والے ہیں۔ ہم آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ اپنے والد کی طرح محنت کر کے فلم انڈسٹری میں نام بنانا چاہتا ہوں۔ پاکستان فلم انڈسٹری برے دور سے نکل آئی ہے اور اَب اچھے موضوعات پر اچھی فلمیں بننے لگی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں