ملیر کھو کھراپار میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ،عوام شدید اذیت کا شکار

محمد سلیم خمیسانی کا گیس کی بندش اور اور اس حوالے سے عوامی اضطراب پر تشویش کا اظہار
عوام ہر سطح پر شدید مسائل سے دو چار ہیں اور متعلقہ ادارے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے


کراچی :  ملیر کھو کھراپار اور ملحقہ آبادیوں میں گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ پر عوام شدید اذیت کا شکار ،گیس کی بندش کی وجہ سے علاقہ عوام میں اضطراب روز مرہ کی زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ملیر اور کھوکھراپار کے عوامی مسائل اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر ممتاز سماجی و سیاسی رہنماءمحمد سلیم خمیسانی کا اظہار تشویش،محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ عوام ہر سطح پر مسائل کا شکار ہیں اور سہولتوں کی فراہمی پر مامور متعلقہ ادارے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہے سلیم خمیسانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیا کہ ملیر اور کھوکھرآپار میں عوام کی بنیادی ضرورت گیس کی بے جا لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور اس حوالے سے عوام میں پھیلے بے چینی کا خاتمہ کیا جائے ۔