پاکستان بیوریج پیپسی کولا کے تحت شجر کاری مہم جاری

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کراچی میں امریکن قونصلیٹ کراچی کی کلچرل آفیئرز آفیسر مس کرسٹینا ٹرپل نے پودا لگا یا
ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے سرسبز معاشرہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ،شجر کاری تقریب سے مس کرسٹینا کا خطاب
تقریب میں پیپسی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر سہیل سلام ،منیجر کوارڈینشن محمد اخلاق،PACCکے صدر سید مخدوم علی ریاض اور دیگر کی شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیوریج پیپسی کولا کی جانب سے ماحول کی بہتری اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے شجر کاری مہم عوامی معاﺅنت کے ساتھ جاری ہے گزشتہ روز امریکن قونصلیٹ کی کلچرل آفیئر آفیسر مس کرسٹینا ٹرپل نے پاکستان آمریکن کلچرل سینٹر کراچی میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب میں پودا لگا یا اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپسی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر سہیل سلام ،منیجر کوارڈینشن محمد اخلاق، پاکستان آمریکن کلچرل سینٹر کراچی PACCکے صدر سید مخدوم علی ریاض اور دیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مس کرٹینا نے کہاکہ ماحول کی بہتری کی لئے عوامی شعور کا اُجاگر ہونا بے حد ضروری ہے اور پاکستان بیوریج پیپسی کولا اس فریضے کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ ماحول کو بہتر بنا نے کے لئے سرسبز ماحول قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ہم نہ صرف ایک پودا لگا ئیں بلکہ اس کیحفاظت اور آبیاری کو بھی یقینی بنا ئیں جب ہی ہم سرسبز معاشرہ قائم اور قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔