چیئر مین انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی آرگنا ئز یشن پاکستان مسٹرفر خ عا مل نے آفیشلز کے ہمرا ہ گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وا ئس چا نسلر میری ٹو رئیس پرو فیسرڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)کے ساتھ ملا قات کی

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئر مین انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی آرگنا ئز یشن پاکستان مسٹرفر خ عا مل نے آفیشلز کے ہمرا ہ گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کا دورہ کیا اور وا ئس چا نسلر میری ٹو رئیس پرو فیسرڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)کے ساتھ ملا قات کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد، ڈائریکٹر ٹریننگ سینٹر فار با ئیو لو جکس پرو ڈکشن پروفیسر ڈاکٹر عا مر غفور باجوہ اور ڈائر یکٹر آفس آف ریسرچ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن ڈاکٹر فر حان جمیل بھی اُ س مو قع پر مو جود تھے۔ پرو فیسرڈاکٹر محمد یونس نے فر خ عا مل کو ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی پرو گرا مو ں، ٹریننگ پروگرامز،کلینیکل و ایڈ وائزری سروسز، تعلیمی اداروں کے ساتھ اشتراک، نصا بی و غیر نصا بی سرگرمیو ں میں یو نیورسٹی کی کامیا بیو ں کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔
اُ س مو قع پر فر خ عا مل نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کا IPO پاکستان کے ساتھ ملکر کام کر نا انٹلیکچو ئل پرا پر ٹی کے بارے میں آ گا ہی پھیلا نے، طلبہ وتحقیقی کارو ں کو با وقار بنا نے اور سو سا ئٹی کی بہتری کے طرف ایک انتہا ئی اہم قدم ہے نیز نو جوان طلبہ و تحقیق کا رو ں کوانٹلیکچو ئل پرا پر ٹی سسٹم کے استعمال و اہمیت بارے جاننے پر بھی زور دیا۔اُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کے معیار تعلیم و تحقیق اور کمیو نٹی کی فلا ح سے متعلقہ اقدا مات کو سرا ہتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی اعلی قیادت کی تعریف کی نیز کہا کہ IPO پاکستان ویٹر نری یونیورسٹی کے تحقیق کارو ں اور فیکلٹی ممبران کے آئی پی را ئٹس کے حصول اور پیٹنٹ رجسٹر ڈکروانے سے متعلقہ معا ملات میں رہنما ئی کے لیئے ہمہ وقت اما دہ ہے۔
ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کا انعقاد
قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی تقریری سو سائٹی نے تین روزہ آل پاکستان ڈیبیٹ اوپن ایڈیشن(ٹو) کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذشتہ روز سٹی کیمپس میں کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے بطور مہمان خصو صی تقریب تقسیم انعا مات کی صدارت کرتے ہو ئے جیتنے والی ٹیمو ں کے در میان انعا می ٹرا فیا ں تقسیم کیں اور طلبہ کی کا وشو ں کو سرا ہا جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،رجسٹرار سجاد حیدر، ڈاکٹر جویریہ علی خان، ڈاکٹر مریم جا وید، ڈاکٹر اسد علی کے علا وہ فیکلٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شر کت کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور امیرالدین میٖڈیکل کالج کی ٹیمیں ان مقا بلو ں کی فاتح قرا ر پا ئیں۔تقریری مقا بلو ں میں ملک بھر کی ستر سے زائد جامعات کے طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔