بلدیہ وسطی میں رات گئے غیر قانونی سائن بورڈاور ہورڈنگز کے خلاف آپریش

ٹیکس نادہندگان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
بڑے شاپنگ مالز کی جانب سے عدم تعاون ترقیاتی کاموں میں تاخیر کا باعث بن رہا ہے
کراچی: بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈور ٹائزمنٹ.شمعونہ صدف کی سربراپی میں ٹیکس ناہندگان کے خلاف کاروائی کی گئی  سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں سمیت ٹیکس نہ.  دینے والے تاجروں اور کمپنیز. کے  سسِن بورڈز اور ہورڈنگز  اور اسٹریکچرز ہٹا دیئے گئےبڑے اوربااثر. شاپنگ مالز.کی جانب سے عدم تعاون کا مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات کے پیش نظر بلدیہ.وسطی کی حدود میں قائم غیر قانونی وال پینٹنگز ،سائن بورڈز،ہورڈنگزاور بل بورڈ سمیت  ٹیکس نادہندگان کےسائن بورڈز.اور ہورڈنگز ے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی کاروائی ضلع وسطی کے مختلف  علاقوں میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ شمعونہ صدف کی نگرانی میں سپریم کورٹ کے احکامات کی زد میں آنے والے سائن بورڈز،ہورڈنگز،  بل بورڈز اور ازٹیکچرز کے ساتھ ساتھ ٹیکس نا دینے والی کمپینز اور.تاجران کے اشتہاری بورڈ بھی ہٹا دیئے گئے ۔
تاہم بڑے اور اثررسوخ کے مالک شاپنگ مالز کے مالکان متعدد بار نوٹس بھیجنے کے باوجودبلدیاتی کارکنان سے تعاون نہیں کر رہے اور نہ ہی ٹیکس کی مد میں جاری ہونے والے چالان کی رقم ڈی.ایم سی سینٹرل کے اکاونٹ میں جمع کروارہے ہیں جسکی وجہ سے بلدیہ وسطی کے مالی مسائل مزید بڑھ رہے ہیں، واضح رہے کہ بلدیاتی کےاخراجات کو بلدیاتی ریونیو اور ٹیکس کی وصولی سے پورا کیا جاتا ہے اگر بڑے بڑے شاپنگ مال اور اسٹورز کے مالکان صحیح طور پر ٹیکس ادا کریں تو بلدیہ وسطی کے مالی مسائل کافی حد تک کم ہو سکتے ہیں ۔