وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سینٹ جوزف چرچ کا دورہ، ٹوٹی ہوئی سڑک کی تعمیر، کچراکنڈی کے خاتمے اور سیوریج کے نظام کو فوری طور پر درست کرنے کی  ہدایات

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کرسمس کے حوالے سے  حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے صدر کے علاقے میں واقع سینٹ جوزف چرچ پہنچ گئے، کرسمس کا کیک کاٹا
چرچ کے منتظمین  کی شکایت پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے ٹوٹی ہوئی سڑک کی تعمیر، کچراکنڈی کے خاتمے اور سیوریج کے نظام کو فوری طور پر درست کرنے کی  ہدایات
کراچی : وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت  پر کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حکومت کی جانب سے کیئے جانے والے مختلف انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں صدر کے علاقے میں واقع سینٹ جوزف چرچ اور اطراف کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی انتھونی نوید، ایڈیشنل  سیکریٹری محکمہ بلدیات راجہ کیسمپیو، میونسپل کمشنر کے ایم سی  و ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے  ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ڈی ایم سیز کے میونسپل کمشنرز، واٹر بورڈ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی تھے۔ چرچ پہنچنے پر منتظمین نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر کارڈینل جوزف کورٹس، صالح ڈیاگو اور سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے خوش آمدید کہا اور وزیر بلدیات کو کرسمس کے موقع کے حوالے سے مختلف مشکلات اور تجاویز پیش کیں؛۔ اس موقع پر وزیر بلدیات کو بتایا گیا کہ چرچ کے ساتھ کچرا کنڈی ہے اسے ختم کیا جائے۔ چرچ کے اطراف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انھیں تعمیر کیا جائے اور سیوریج سسٹم خراب ہونے کے باعث چاروں طرف گٹر کا پانی ہے جسکی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر بلدیات نے یقین دہانی کرائی کے کرسمس کے حوالے سے تمام گرجاگھروں اور اطراف میں سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالوں سے غیر معمولی انتظامات کیئے جارہے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام گرجاگھروں کے اطراف صفائی ستھرائی، روشنی، سیوریج کے حوالے سے فوری انتظامات کیئے جائیں جبکہ سینٹ جوزف چرچ کے گھرد سیوریج کے نظام کی درستگی، کچراکنڈی کی منتقلی اور سڑکوں کی مرمت کا کام فوری طور پر شروع کیا اور کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار اور سیکیورٹی و بلدیاتی امور کے حوالے سے تمام تر انتظامات کیئے جائیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ کارڈیل جوزف کورٹس نے وزیر بلدیات کی تمام متعلقہ افسران کے ہمراہ چرچ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کی ااور کہا کہ امید ہے  کہ اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔ انھوں نے الیکشن کے موقع پر مسیحی برادری کے نمائندوں کو ٹکٹ دینے کی درخواست بھی کی۔