چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یو سی 24 اور 25 کا دورہ، سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ

کے الیکٹرک، سڑکوں سے فاصلے پر اپنی تنصیبات نصب کریں، چئیرمین بلدیہ شرقی
کم وسائل کے باوجود مسائل کے حل کو یقینی بنا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، معید انور
کراچی  : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ سڑکوں کے اطراف حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن بنانے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں، کے‌ـالیکٹرک کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ سڑکوں سے فاصلے پر اپنی تنصیبات نصب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل، مبین شیخ اور کے الیکٹرک حکام کے ہمراہ یوسی 25 میں ڈسکو بیکری گلشن اقبال سے متصل سڑک کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پرسڑک سے متصل پی ایم ٹی کو ایک طرف کرنے کے ساتھ سڑک سے ہٹ کر پولز نصب کرے سڑکوں کی روانی بحال رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ تنصیبات فاصلے پر ہوں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے اس دوران سڑک کی درستگی کی بھی ہدایات جاری کیں،

کے الیکٹرک نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک سے متعلق تنصیبات کو ایک طرف کر کے سڑک سے دور کر دیا جائے گا دریں اثناء یوسی 24 میں فائیو اسٹار، رب میڈیکل سینٹر سے منسلکہ اندرونی شاہراہوں پراسترکاری کے کام کا معائینہ کیا اور ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں تعطل نہیں ہونا چاہیئے کوشش کی جائے کہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا مظاہرہ نہ کرنا پڑے کم وسائل کے باوجود ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری خود بھی لیں خاص طور پر سڑک کی تعمیر کے بعد اس پر کھدائ کے عمل کی بیخ کنی آپکے بغیر ممکن نہیں ہے اس موقع پر سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل، مبین شیخ و منتخب بلدیاتی نمائندگان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.