بھارت پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھے ہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں : سردار عبد الرحیم

کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور فائرنگ میں دو پاکستانیوں کی شہادت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے بھارت پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھے ہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

 

اپنے جاری بیان میں سردار عبد الرحیم نے کہا کہ آج بھی پیر صاحب پاگارہ کے چاہنے والے لاکھوں حر مجاہد اپنے وطن کے دفاع اور سلامتی کہ لیے بارڈرز پر موجود ہیں ،انہوں نے بھارتی فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں کہ لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان خطے میں امن کہ لیے بدترین خطرہ بن چکا ہے،عالمی برادری اور او آئی سی بھارتی دہشت گردی اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور دنیا میں امن کہ قیام کہ لیے اپنا کردار ادا کرے۔