دنیا کا پہلا خودکار ہیلی کاپٹر تیار

امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار طریقے سے پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر تیار کرلیا ہے۔
اسکائی رائز نامی کمپنی نے خود کار طریقے سے پرواز کی صلاحیت رکھنے والا ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے کہ جو کمپنی کے مطابق مستقبل میں شہریوں میں کام کرنے والی فضائی ٹیکسیوں کا حصّہ بنایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے خودکار پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹر کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے