منچلوں کے فضا میں ہزاروں فٹ بلندی پر کرتب

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ایڈونچرکے شوقین ان فرانسیسی جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

خطروں کے کھلاڑی اسکائی ڈائیور چھوٹے طیارے کے ذریعے13 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچے اور طیارے سے چھلانگ لگاکر فضا میں ایسے کرتب دکھائے جیسے یہ ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو