کرسمس کی آمد آمد؛ سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم جا پہنچا

کرسمس کی آمدمیں صرف چند روز باقی ہیں، جہاں دنیا بھر میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، وہیں سانتا کلاز بھی لوگوں میں خوب خوشیاں بانٹنے نکل پڑے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ڈائیور کو ہی دیکھ لیں جو سانتا کلازکا روپ دھارے لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کیلئے مچھلیوں کے ایکوریم میں پہنچ گیا ہے۔

جی ہاں،یورپی ملک مالٹا میں سانتاکلاز نے ایکوریم میں اتر کر نہ صرف مختلف کرتب دکھائے بلکہ شارک کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے مچھلیوں کو دانہ بھی کھلایا۔

یوں شارکس کے ساتھ کھیلتے اور کرتب دکھاتے سانتا کلاز کو دیکھ کر جہاں ننھے شائقین بے حد خوش ہوئے، وہیں بڑے بھی خوب محظوظ ہوئے