یاسر کی مہوش سے انوکھی فرمائش

ادکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی ہیں اور سر پر کُلا بھی پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نےبچپن کی سنہری یاد تازہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ میرے خیال سے میں اچھی شہ بالا بنی تھی
اداکارہ کی اس تصویر کو جہاں اُن کے مداحوں نے بے حد پسند کیا وہیں جلد ہی سر پر سہرا سجانے والے یاسرحسین نے انہیں اپنا شہ بالا بننے کی انوکھی فرمائش بھی کر ڈالی۔
جواب میں مہوش نے ’’گڈ آئیڈیا ‘‘ لکھ ڈالا لیکن فی الحال یہ علم نہیں کہ وہ اس درخواست پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے : اقراء اور یاسر کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

یاد رہے کہ اداکار و کامیڈین یاسر حسین اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔