سبیکا امام اور حسنین لہری نے راہیں جدا کرلیں

پاکستان کی صف اول کی ماڈل سبیکا امام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے غور و فکر کے بعد حسنین لہری سے راہیں جدا کرلیں ہیں۔

انسٹا گرام پر سبیکا امام نے حسنین لہری کے ہمراہ تصویریں شیئر کی اور تصویروں کے طویل کیپشن میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
سبیکا امام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ باضابطہ طور پر میرا اور حسنین کا سفر ختم ہوگیا، طویل عرصے بعد ہمیں اندازہ ہوگیا کہ ہماری راہیں الگ منزلوں تک جاتی ہیں، بہت کوششوں اور غور و فکر کے بعد ہم نے اس رشتے کو ختم کردیا، میں سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان اس لیے کررہی ہوں کیوں کہ میں ذاتی طور پر ایک ایک کو جواب دے کر تھک چکی ہوں’۔
واضح رہے کہ سبیکا امام اور حسنین لہری دونوں کا شمار پاکستان کے ٹاپ ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں کئی سالوں سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

یہ دونوں کئی سالوں سے تعلقات میں رہے، جبکہ ایک ساتھ متعدد ایونٹس کا حصہ بھی بنے