طیب اسلم اور سبرینا سوبھی پاکستان انٹرنیشنل اسکواش کے فاتح

طیب اسلم اور سبرینا سوبھی نے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مینز اور ویمنز ٹائٹل جیت لیے۔

مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ایونٹ کے مینز فائنل میں طیب اسلم اور فرحان محبوب کے درمیان مقابلہ ہوا ، چالیس منٹ جاری رہنے والے میچ میں طیب اسلم نے اسٹریٹ گیمز میں کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں امریکا کی سبرینا سوبھی نے مصر کی ہانہ موتاز کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

وائس چیف آف ایئراسٹاف، ائیرمارشل عاصم ظہیر اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے