پہلے روز وکٹ پر حیران کن ٹرن تھا، اسد شفیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز وکٹ پر حیران کن ٹرن تھا۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ40، 50 رنز اور بن جاتے تو پاکستان کیلئے بہتر ہوتا، ففٹی کو سنچری میں نہ بدل پانے کا افسوس ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے چار وکٹیں لینے والےلاستھ ایمبلدینیا کا کہنا ہے کہ آخری سیشن میں ٹارگٹ پر بولنگ کی جس سے وکٹیں ملیں، اگلے دنوں میں وکٹ مزید ٹرن لے گی۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 59 اعشاریہ 3 اوورز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ بابراعظم 60 اور عابد علی 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور لاستھ ایمبلدینیا نے چار، چار جبکہ وشوافرنینڈونے دو وکٹیں حاصل کیں