دوران گشت پولیس نے دو مشتبہ افراد کو چوری شدہ کو بیٹری سمیت گرفتار کر لیا۔

کراچی:   تھانہ بن قاسم کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع موقع پر موجودمددگار 15پولیس کو دی گئی۔ ڈیوٹی پر موجود ASI علی روشن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر ڈکیت عبداللہ ولد ذوالفقار کو گرفتار کر لیااور اسکے قبضے سے ایک عدد30 بورپستول بر آمد کر لیا۔ گرفتار ملزم کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالہ کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ فیروزآباد کی حدود میں کارنمبرG-0233کی بیٹری کی چوری کی اطلاع مددگار 15پولیس کو دی گئی۔ ڈیوٹی پر موجود ASI وسیم پولیس موبائل کے ساتھ موقع پر پہنچا اور کار کے مالک عثمان سے ملا۔مزید برآں دوران گشت پولیس نے دو مشتبہ افراد کو چوری شدہ کو بیٹری سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان تاج شاہ زیب ولد اسلم اور شہروز ولد سلیم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔ ملزمان کے خلاف کار مالک عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15 کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس پارٹیز کو شاباش دی۔
ترجمان  پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروس ڈویژ ن

اپنا تبصرہ بھیجیں