کمشنر گوجرانوالہ نے منڈی بہاؤالدین کھاریاں روڈکی جلد تعمیر کا بھی عندیہ دے دیا

منڈی بہاؤالدین-ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران و دُکانداران میاں عبدالرزاق کی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد زمان سے اُن کے آفس میں خصوصی ملاقاتکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد زمان کو ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران و دُکانداران میاں عبدالرزاق نے تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی ملاقات میں ضلع میں موجود مسائل اور خصوصاً تاجر برادری کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو بتایا کہ ہم تاجر برداری کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور خدمت کے جذبہ سے یہ مشن جاری رکھے ہوئے۔ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہم ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ میاں عبدالرزاق نے منڈی بہاؤالدین کی عرصہ دراز سے خراب سٹرکوں کی حالت کے بارے میں بتایا جس پر کمشنر گوجرانوالہ نے منڈی بہاؤالدین کھاریاں روڈکی جلد تعمیر کا بھی عندیہ دے دیا۔میاں عبدالرزاق نے کمشنر گوجرانوالہ کو ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی کارکردگی کے بارے بھی کمشنر گوجرانوالہ کو آگاہ کیا۔ کمشنر گوجرانوالہ زاہد زمان نے میاں عبدالرزاق کی خدمات کو سراہا اور انہیں آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یعقین دہانی بھی کروائی۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں