قائد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کراچی، لاہور، اسلام آباد اور لندن تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے -حاجی ایس ایم شاہجہاں

   ْٓٗقائد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کراچی، لاہور، اسلام آباد اور لندن تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے. مسلط حکمران اپنی فکر کریں کروڑوں پاکستانیوں کا سمندر جھوٹ اور فریب کی سونامی کو نگلنے کے لئے تیار ہے. مسلح افواج کی توقیر کی بحالی کے لئے آئینی ترمیم کی ضمانت مسلم لیگ(ن) کا وزیر اعظم ہی دے سکے گا. حاجی ایس ایم شاہجہاں… نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی  پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاں نیپاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماؤں کی قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے لئے لندن روانگی کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں بے مثال اتحاد کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آجائیں اور کھلی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ قائد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کراچی، لاہور، اسلام آباد اور لندن تک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہے. مسلط حکمران اپنی فکر کریں کروڑوں پاکستانیوں کا سمندر جھوٹ اور فریب کی سونامی کو نگلنے کے لئے تیار ہے. مسلح افواج کی توقیر کی بحالی کے لئے آئینی ترمیم کی ضمانت مسلم لیگ(ن) کا وزیر اعظم ہی دے سکے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے سندھ میں معتمد خاص حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ علاج کے لئے لندن روانگی سے پہلے بھی میاں محمد نواز شریف شدید علالت میں بھی ملک اور قوم کے ساتھ ہونے والے کھلواڑ پر پریشان تھے اور لندن میں علاج معالجے کے دوران بھی بار بار پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے سربراہ کی تعیناتی کے مسئلے کو مذاق بنا دینے پر دل گرفتگی کے ساتھ احباب سے پوچھتے رہتے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں بے مثال اتحاد اور قائد نواز شریف کے ساتھ محبت و عقیدت کے لازوال مظاہرے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی پاکستان کے مقتدر اداروں کی عزت و توقیر کی حقیقی  خیر خواہ ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن)  بہت جلد ملک کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے فائنل راؤنڈ کا اعلان کرے گی اور ہماری یہ تحریک ایٹمی پاکستان کی بقا، سلامتی اور معاشی صورتحال کو نقصان پہنچانے والوں کی مکمل رخصتی پر ختم ہوگی. پاکستان مسلم لیگ(ن) سمجھتی ہوے کے موجودہ مسلط حکمران آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کو بھی سیاسی اسٹنٹ بنانے کی طرف جا رہی ہے لیکن ہم موجودہ حکمرانوں کو اس کی مہلت نہیں دیں گے نئے انتخابات اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نیا وزیر اعظم ہی اس حساس معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرے گا.
جاری کردہ: میڈیا سیل ڈویژنل نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن رابطہ:0333-3684908 

اپنا تبصرہ بھیجیں