صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن میں ترقیاں

چیئرمین اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کی زیرصدارت ڈپارٹمنٹل پرو موشن کمیٹی کا اجلاس
29 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 6 سینئر سب انسپکٹر ز کی ترقی کا فیصلہ
کراچی : سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکوة وعشر سہیل انور سیال کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ سندھ کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی نے متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد 29 انتہائی سینئر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ( بی پی ایس 9 ) کو سب انسپکٹرز ( بی پی ایس 14 ) جبکہ 6 انتہائی سینئر سب انسپکٹرز ( بی پی ایس 14) کو انسپیکٹر (بی پی ایس 16 ) کے عہدے پر ترقی کے لیے منظوری دے دی ہے۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے ترقی پانے والے اسسٹنٹ اور سب انسپکٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن و اسٹیبلشمنٹ میں ترقی کے منتظر افسران و عملہ اپنی تمام دستاویزات کو مکمل رکھیں جبکہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ترقیوں کے لئے مزید اقدامات اٹھائیں۔