مسیحی برادری بلدیاتی اداروں بالخصوص سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی:چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ مسیحی برادری بلدیاتی اداروں بالخصوص سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں ان کی خدمات کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے حوالے سے منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کیا تقریب میں سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ سمیت مسیحی برادری نے شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح مسلمانوں یا کسی اور مذہب کے تہواروں پر بلدیاتی خدمات سر انجام دیتے ہیں اسی طرح مسیحی برادری کے اراکین کونسل سے مشاورت کر کے کرسمس کے حوالے سے گرجاگھروں اور مسیحی آبادیوں میں بلدیاتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی،اس موقع پر مسیحی برادری نے چئیرمین بلدیہ شرقی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی.