اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو غزہ بنادیں گے۔اسرائیل کی ایران کو دھمکی

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو  غزہ بنادیں گے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایرانی عوام کے ساتھ نہیں، ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کےخلاف ہیں۔اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا، عالمی و مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے شکرگزار  ہیں۔اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا، ایرانی حملے میں ‘نی واتم اڈے’ کو معمولی نقصان پہنچا۔