ایمن خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اکستانی اداکارہ ایمن خان اہم سنگ میل عبور کرنے والی دوسری شوبز شخصیت بن گئیں کہ جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، اسی وجہ سے اُن کے فالوورز کی تعداد اب پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی، ایمن نے پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
اس وقت پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوؤرز ہوں، البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں وہ پہلی اداکارہ ضرور بنی تھیں جن کے فالورز کی تعداد آدھے کروڑ تک پہنچی تھی اور اب آدھا کروڑ یعنی 50لاکھ فالوؤر حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہوگئی ہیں ،جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا
داکارہ منیب بٹ کے ساتھ ایک برس قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والی ایمن خان کے ہاں رواں سال اگست میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی