کراچی ٹیسٹ کا آج سے آغاز

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا سفر راولپنڈی سے شروع ہونے کے بعد اب کراچی پہنچ چکا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں صبح 10 بجے سے نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گی
کراچی ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سری لنکن کپتان کارونارتنے دونوں ہی نے سیریز کے آخری ٹیسٹ کو جیتنے کے لئے بھرپور کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں مختلف سڑکوں کو پوسٹرز اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف سیکورٹی کے بھی غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں
دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے طلبا کے لئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ طلبا باآسانی تعلیمی ادارے کا کارڈ دکھا کر سیریز کا فیصلہ کن میچ اسٹیڈیم میں دیکھ سکتے ہیں۔