حارث رؤف بگ بیش میں اپنے آئیڈیل کا متبادل بن گئے

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کا اپنے آئیڈیل فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ کھیلنے کے لیے بگ بیش لیگ کی میلبرن اسٹارز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈ ویلپمنٹ سے اپنا سفر شروع کرنے والے 24 سالہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا میں گریڈ کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے
حارث نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا پھر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور اب بی بی ایل کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔

حارث رؤف کا نام میلبرن اسٹارز نے کل برسبین ہیٹ کے خلاف ہونے والے پہلے میچ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

حارث روف کو فٹنس مسائل سے دوچار اور اپنے ہی آئیڈیل فاسٹ ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے حارث رؤف کے بی بی ایل میں معاہدے کو خواب سچ ثابت ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ایک غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک فاسٹ بولر ہے ۔

پی ڈی پی کے گوجرنوالہ کے ٹرائلزسے اب تک حارث رؤف نے بڑی محنت کی ہے اور اب آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے اگلے برس کے ورلڈ کپ ممکنہ طور پر ان سے فائدہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔