انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف دوسرا T20 بھی جیت لیا

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

کنرارا اوول کوالا لمپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کے 185 رنز کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
میچ میں ا نگلینڈ ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 185 رنز بنائے، ایمی جونز 89 ڈینی ویئٹ 55 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے انعم امین اور ندا ڈار نے 2 دو کھلاڑیوں کوآ ؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گر تی رہیں اور پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، ارم جاوید 38 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔

انگلینڈ ویمنز نے تین میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔