ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کی دھمکی پر منہ توڑ جواب

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر پیغام دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفو ر کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پاک فوج ہر دم تیار ہے۔بھارتی آرمی چیف کا اشعتال انگیز بیان ایل او سی پر صورتحال بڑھانے کی کوشش ہے۔بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت میں شہریت بل پر ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات،انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استمال کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں