ابرار الحق کے نئے گانے پر پابندی کا مطالبہ

معروف گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے پر پابندی کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔

لاہور کی سول عدالت میں گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے میں عورتوں اور مردوں کی تضحیک کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ابرار الحق کے نئے گانے پر پابندی لگائی جائے