اے ایس پی نولکھا سرکل شازیہ اسحاق نے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کا دورہ کیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) اے ایس پی نولکھا سرکل شازیہ اسحاق نے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کا دورہ کیا اس موقع پر کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے منشیات کے تدراک کے لیے کیے جانے والے اقدامات تعلیمی اداروں میں مہم، علاج معالجہ کی سہولیات اور بے گھر منشیات کے عادی کی اموات پر تفصیلی برینفگ دی اے ایس پی شازیہ اسحاق نے کہا کہ نوجوان نسل بلخصوص خواتین کو نشہ کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے ڈ رگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا منشیات کے خلاف کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے ساتھ ملکر منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور کونسلنگ پروگرام پر کام کریں گے، سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ کیمکل ڈرگز خصوصاً نوجوانوں میں آئس کا نشہ تیزی سے بڑھ رہا ہے لاہور پولیس کی منشیات سپلائی کرنے والے افراد کے خلاف مہم خوش آئند ہے پروگرام کواڈینٹر سید محسن سیکرٹری جنرل عدیل راشد، سی ای او فوکس لائف رہیب ڈاکٹر عمران بلوچ، یوتھ ایکٹوسٹ عبدالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔