مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جمعتہ الوداع کو امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیدان اٹک کینٹ سے کچہری چوک اٹک تک محافظین قدس کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام ریلی نکالی جا ئے گی

اٹک( مہتاب منیر خان سے ) مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جمعتہ الوداع کو امام بارگاہ حسینیہ کامل پور سیدان اٹک کینٹ سے کچہری چوک اٹک تک محافظین قدس کمیٹی اٹک کے زیر اہتمام ریلی نکالی جا ئے گی یہ بات کوآرڈینیٹرزمحافظین قدس کمیٹی سید وقار نقوی اور مولانا نیاز حسین بخاری نے اپنے تحریری بیان میں کہی انہوں نے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھنے کی بجائے یوم القدس ریلی میں شرکت کر کے فلسطینیوں کی مکمل آزادی کی حمایت کریں ،یوم القدس ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کے دن عالمی استکباری و استعمار،امریکہ،برطانیہ،اسرائیل کے خلاف منایا جاتا ہے،مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی جانب سے جمعتہ الوداع،یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد کثرت رائے سے منظور ہو گئی ہے،قرارداد قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرمجلس وحدت المسلمین پاکستان انجینئر حمید حسین نے پیش کی،مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں غزاء کے40ہزار شہداء کیلئے سورت فاتحہ کی تلاوت کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ہے ۔
===================
اٹک( مہتاب منیر خان سے ) مقدمہ قتل میں محض سات سال سزا کا ٹنے والے قاتل کی جیل سے باہر آتے ہی مقتول کے بھائی کو قتل کرنے کی نیت سے فائر نگ ،اقدام قتل کا مقدمہ درج ،عادی ملزم گر فتار،تفصیلات کے مطابق نعیم خان ولد میر بہادر نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اپنی گاڑی کے پاس کھڑا تھا کہ اچانک شیراز ولد سید رحمان سکنہ فورملی تحصیل حضرو آیا اور قتل کی نیت سے مجھے پر تین فائر کیے جن میں سے ایک میری ٹانگ پر لگا اور میں گر گیا، میرے ماتھے پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کیا خوش قسمتی سے میری جان بچ گئی وجہ عناد یہ ہے کہ شیراز خان نے کچھ عرصہ قبل میرے بھائی کو قتل کیا تھا اورسات سال قید کاٹ کر ایک ہفتہ پہلے ہی واپس آیا اور اسی رنجش کی بنا پر مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے، پولیس نے اقدام قتل کے جرم میں مقدمہ درج کر کے ملزم شیراز خان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
==================
اٹک( مہتاب منیر خان سے ) بکریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق رفاقت علی ولد فضل الہی نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ اس نے بکریاں پال رکھی ہیں رات کو بکریوں کو چارا ڈال کر گھر چلا گیا صبح جب آیا تو میری چھ بکریاں راس مالیتی 120000 روپے غائب تھیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم رمیض خان ولد شیر باز سکنہ حضرو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے دوران تفتیش پچاس ہزارروپے برآمد کر لیے ۔
================

اٹک( مہتاب منیر خان سے ) مونگ پھلی اور لکڑیاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق دختر شیر محمد سکنہ جنڈ نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ چند دنوں کے لیے اپنے رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی تھی جب واپس اپنے گھر آئی تو میرے گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا سامان بکھرا ہو اتھا اور مونگ پھلی کی 20 بوریاں اور لکڑیاں غائب تھی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کے گھر سے مونگ پھلی اور لکڑیاں چوری کرنے والے ملزمان افتخار احمد ولد عبدالکریم ، حافظ محمد اقبال ولد حافظ عبدالرحمان اور مبشر اقبال سکنائے جلوال کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کر لیاہے
=====================

اٹک ( مہتاب منیر خان سے ) اپنے ہی باپ پر ہوائی فائرنگ کر کے قتل کی دھمکیاں دینے والا بد بخت بیٹا گرفتار، تفصیلات کے مطابق کرم خان ولد خان ملک سکنہ پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میرا بیٹا محمد سجاد انتہائی گستاخ اور نافرمان ہے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے شام کو میرا بیٹا راءفل 12 بور لے کر میرے گھر کے دروازہ پر آگیا اور مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور دروازے پر فائرنگ کرتا رہا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد سجاد ولد کرم خان سکنہ پنڈی گھیب کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔
====================

اٹک( مہتاب منیر خان سے ) موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ولد عبد القادر سکنہ فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر مشین ٹھیک کروانے کوہاٹ روڈ کے قریب ایک دوکان پر گیا اور اپنا موٹر سائیکل دوکان کے باہر کھڑا کر کے مشین ٹھیک کروانے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل غائب تھا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عاطف شہزاد ولد جہانگیر اقبال سکنہ فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔