جیکب آباد میں محکمہ آبپاشی نے ایک ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 20کروڑ 14لاکھ سے زائد خرچ،اپریل کے آغاز میں ہی بیگاری ڈویژن جیکب آباد کے بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ سے 19کروڑ97لاکھ نکلوانے کا انکشا ف


جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد میں محکمہ آبپاشی نے ایک ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 20کروڑ 14لاکھ سے زائد خرچ،اپریل کے آغاز میں ہی بیگاری ڈویژن جیکب آباد کے بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ سے 19کروڑ97لاکھ نکلوانے کا انکشا ف،افسران نے عید کی بھرپور تیاری کرلی:ذرائع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ آبپاشی کی جانب سے صر ف مارچ کے مہینے میں مین کینال،بھل صفائی اور دیگر ترقیاتی منصوبو ں کے نام پر 20کروڑ14لاکھ سے زائد خرچ کرڈالے ہیں ملنے والی بجٹ تفصیلات کے مطابق بیگاری ڈویژن جیکب آباد کے ایکسئین نے مین کینال پر 5کروڑ ایک لاکھ 89ہزار،بھل صفائی پر 1کروڑ49لاکھ 69ہزار اورترقیاتی منصوبوں پر 11کروڑ40لاکھ 46ہزار جبکہ ایگزیکٹو انجینئر بیگاری ٹھل نے صر ف ایک ماہ میں مین کینال پر کام کے نام پر 6کروڑ 39لاکھ 17ہزار،بھل صفائی پر 1کروڑ49لاکھ 69ہزار اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 4کروڑ 87لاکھ 9ہزار سے زائد کے فنڈس کا صفایہ کیا ہے علاوہ ازیں اپریل کے آغاز میں ہی بیگاری ڈویژن کی بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 19کروڑ97لاکھ28ہزار سے زائد کی رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق فرضی بلوں کے ذریعے بجٹ سے کروڑوں کا صفایہ کرکے افسران نے عید کی بھرپور تیاری کر لی ہے،ہر ماہ بیگاری ڈویژن کی بجٹ سے کروڑوں روپے نکلوائے جاتے ہیں لیکن کام کہیں نظر نہیں آتا محکمہ آبپاشی میں کروڑوں کی اس لوٹمار کا نوٹس لیکر اعلی سطح کی شفاف تحققات کرواکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ سرکاری خزانے کا درست استعمال ممکن ہو سکے اس سلسلے میں ایکسئین بیگاری ڈویژن جیکب آباد گلشیر اوڈھو کے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد کی عدالت نے قتل بہنوئی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی اور جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلہوڑو کی عدالت نے مجرم محمد الیاس سومرو کو بہنوئی نعمت اللہ سومرو کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور 10لاکھ جرمانے کی سزا سنادی ہے جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مجرم کے نام پراراضی سے وصول کی جائے گااسی کیس میں مجرم الیاس سومرو کو غیر قانونی اسلح رکھنے کے جرم میں دس سال قید اور 20ہزا رجرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 3ما ہ قید کاٹنا ہو گی یاد رہے کہ21 جنوری 2021میں ائیر پورٹ تھانے کی حدود میں الیاس سومرو نے نعمت اللہ سومرو کو قتل کیا تھا مقتول کے بھائی ہدایت اللہ کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔