آئی جی سندھ کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس/ویڈیو لنک کانفرنس۔ کچہ ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اقدامات, احکامات اور فیصلوں کا فالو اپ لیا گیا۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کشمور کے لیئے پانچ لاکھ روپئے اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔

کراچی02,اپریل 2024:-

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ میں کچہ ایریا کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں یقینی کامیابی کے لیئے غیر معمولی حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کرنے اور فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے گذشتہ اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں اور احکامات کا فالو اپ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے۔

اجلاس میں شریک ڈی آئی جیز سکھر, لاڑکانہ ایس ایس پیز,سکھر,شکارپور اور کشمور/کندھ کوٹ نے زریعہ ویڈیو لنک کچہ ایریا کے ڈاکوؤں کے خلاف غیر معمولی حکمت عملی و انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز جیسے اقدامات کے نتائج اور کامیابی پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی اور گذشتہ اجلاس کے احکامات پر تعمیلی رپورٹس سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ,اے آئی جی, آپریشنز اور ایس ایس پی گھوٹکی نے بالمشافہ شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی کشمور کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور سی سی ون سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کچہ کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں کو مستعد اور چوکنا رکھنے کے لیئے تمام تر مثبت اقدامات کیئے جائیں۔ہائی ویز پر قائم بڑی پکٹس پر 15/15 جوان تعینات کیئے جائیں تاکہ ہائی ویز کو مسافروں کو محفوظ کیا جاسکے۔علاوہ ازیں کچہ ایریاز میں مخبری/انٹیلی جینس نیٹ ورک کو مذید مضبوط اور مربوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کی آماجگاہوں/پناہ گاہوں اور انکے سہولتکاروں/پتھاریداروں کے خلاف دستیاب فہرستوں کے مطابق سخت ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حراست میں لیئے جانیوالے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں شناخت پریڈ کو لازمی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن الاؤنس شعبہ تفتیش کو سندھ کی سطح پر دیا جائیگا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ جرائم/ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن میں ناصرف حکومت سندھ بلکہ میں بذات خود بھی شانہ بہ شانہ ہوں۔
====================

نئے انے والے ڈی جی ایس بی سی اے بھی اپنے بندر بانٹ میں لگ گئے کاروائی کرنے سے گریز کرنے لگے
کرپشن بے نقاب ہونے پر ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل جاری ہے
وزیر بلدیات سعید غنی ڈی جی ایس بی سی اے کرپشن ملوث افسران کے لیے نرم گوشہ رکھنے لگے
ارباب اختیار کراچی کو غیر قانونی تعمیرات کا مرکز بننے سے روکنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں
بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناہل نظر اتی ہے جس میں سیر فہرست کراچی کے کچھ علاقوں کا ذکر کرتے چلیں

نارتھ ناظم اباد کے تمام بلاک لیاقت اباد 1سے 10 بی ون ایریا سی ون ایریا گلبرگ کہ 1 /22 بلاک میں غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہے

نارتھ کراچی_

کہ تمام سیکٹرز جس میں متحرک سیکٹر 11 اے 11 بی
_5 سی فور سرجانی کہ تمام _

سیکٹرز گڈاپ کے تمام سیکٹرز_

جمشید ٹاؤن کے تمام سیکٹرز سولجر بازار کے تمام سیکٹرز ناظم اباد ایک سے پانچ اورنگی ٹاؤن گلشن کے تمام بلاک جس کی واضح سروے رپورٹ موجود ہیں صدر کلا ملا کر کراچی کے _18 ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری ہے

دم دبا کے بھاگا، پی ای سی ایچ ایس میں بھاری پیکیجز بے نقاب ہونے کے بعد آصف شیخ نے اپنا تبادلہ کرالیا

کراچی (محمودہ ساجد میمن )

سٹیزن پولیس نیوز پاکستان کراچی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایسٹ‌ ون کا کرپشن کمانڈر آصف شیخ کے بھاری پیکیجز بے نقاب ہونے کے بعد موصوف دم دبا کے بھاگ نکلے، واضح رہے کہ سٹیزن پولیس نیوز نے طارق روڈ‌ پلاٹ‌ نمبر 207-اے پر 500 مربع گز کے دوپلاٹوں پر بننے والے کمرشل پروجیکٹ اور پلاٹ نمبر C-551- سے 555 تک 5 پلاٹوں پر بننے والے شاپنگ مال اور بال روم سے متعلق خبریں پوسٹ کی تھیں اس کے علاوہ بھی کراچی یونین سوسائٹیز میں ہونے والے غیرقانونی تعمیرات کا بھانڈہ پھوڑا تھا جس پر ایس بی آئی آصف شیخ نے وہاں سے دوڑ‌لگا دی ہے اور آج اپنا ٹرانسفر کرا لیا ہے ان کی جگہ اسکیم 33 سے ایس بی آئی ابریز احمد ابڑو کو یہاں تعینات کیا گیا ہے، سٹیزن پولیس نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ آصف شیخ نے جان بوجھ کر پوسٹنگ نہیں لی ہے لیکن وہ اب بھی ڈی فیکٹو کی حیثیت سے ان علاقوں کے معاملات دیکھیں گے- اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں‌ بھی افسران کی اکھاڑ‌ پچھاڑ‌کا سلسلہ جاری ہے، طارق مگسی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں نگراں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ‌ ڈائریکٹر عدیل قریشی کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زرخیز علاقے اسکیم 33 میں نگراں ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے
علاوہ ازیں بدرالدین داؤد پوتا کو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں‌نگراں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا چارج سونپا گیا ہے
مزید تفصیلات جاری ہیں_ ۔