شاہین شاہ آفریدی کا ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انگلش کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر سے معاہدہ ہو گیا، وہ اگلے سیزن میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

19 سالہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے مختلف لیگز میں ٹیموں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، اب انہیں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔ کاؤنٹی ہمپشائر نے شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے سائن کرلیا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کا حصہ بننے پر وہ کافی پرجوش ہیں۔

ہمپشائر کاؤنٹی کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی دونوں ہیں، وہ ان کی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف اپریل 2018ء میں ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغا کرنے والے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

شاہین شاہ نے 288 رنز کے عوض 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اُن کی بہترین بولنگ 20 رنز دے کر تین وکٹیں ہے