نمک میں آئیوڈین شامل نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

نمک میں آئیوڈین کی مطلوبہ مقدار شامل کرنے کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا جائزہ اجلاسنیشنل فورٹیفیکیشن الائنس کے وفد کی سالٹ آئیوڈائزیشن پر تفصیلی بریفنگڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں نمک پروسیس کرنے والے تما م یونٹس کو چیک کرنے کی ہدایت نمک میں آئیوڈین کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سیمپل فیل ہونے یا نمک میں آئیوڈین شامل نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عرفان میمنڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کونمک میں آئیوڈین کی مطلوبہ مقدار شامل کرنے کے حوالے سے نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس کے وفد نے تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق نمک میں آئیوڈین کی مطلوبہ مقدار شامل کرنے کے حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں جائزہ اجلاس ہوا۔پی ایف اے ہیڈکوارٹر میں نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس کے وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوسالٹ آئیوڈائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں نمک پروسیس کرنے والے تما م یونٹس کو چیک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نمک میں آئیوڈین کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ضرورت کے پیش نظر کسی بھی یونٹ کے نمونے مزید تجریے کے لیے لیباٹری بھجوائے جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیمپل فیل ہونے یا نمک میں آئیوڈین شامل نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عرفان میمن کا مزید کہناتھاکہ آئیوڈین کی کمی گلے اور دماغی امراض کا باعث بنتی ہے۔خوراک میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل کر کے جسم میں و ٹامن یا منرل کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فور ٹیفیکشن کے عمل سے خوراک میں تمام ضروری غذائی اجزاء شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔                                         ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں